منگل 3 مارچ 2026 - 17:29
موجودہ جنگ، تمام کفر اور تمام اسلام کا تقابل ہے / عوامی اتحاد اور ہم آہنگی انتہائی اہم ہے

حوزہ / حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: موجودہ جنگ میں تمام کفر، تمام اسلام کے مقابل کھڑا ہے اور دشمن اپنی پوری عسکری طاقت کے ساتھ میدان میں آیا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ میں تمام کفر، تمام اسلام کے مقابل کھڑا ہے اور دشمن اپنی پوری عسکری طاقت کے ساتھ میدان میں آیا ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آج امریکہ سے بھی زیادہ خطرناک عناصر وہ تجزیہ پسند اور منافق گروہ ہیں جو ملک کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں اور ان کے مقابلے میں ایرانی عوام کا اتحاد اور یکجہتی بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے سورۂ توبہ کی آیات 56، 57 اور 58 کی تفسیر بیان کرتے ہوئے منافقین، نفوذی عناصر اور دشمنوں کی صفات بیان کیں اور کہا: آج بھی ہم انہی صفات کے حامل گروہوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ قرآن مجید نے ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔

حجت الاسلام رفیعی نے کہا: قرآن کریم مختلف سورتوں میں دشمن شناسی پر زور دیتا ہے تاکہ لوگ آگاہ رہیں۔ منافقین کی ایک نمایاں صفت جھوٹ بولنا ہے۔ وہ جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم مؤمنین کے ساتھ ہیں حالانکہ حقیقت میں ساتھ نہیں ہوتے۔

استادِ حوزہ علمیہ نے مزید کہا: منافق لوگ ڈرپوک اور مضطرب ہوتے ہیں اور جھوٹی قسم کھانا ان کا شیوہ ہے۔ جو لوگ بار بار جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں وہ دراصل نفاق کی صفت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: منافقین کی ایک اور علامت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ فرار اور پناہ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اگر انہیں کوئی محفوظ جگہ مل جائے تو وہ وہاں چھپ جاتے ہیں کیونکہ وہ میدانِ مقابلہ کے لوگ نہیں ہوتے۔

حجت الاسلام ڈاکٹر رفیعی نے کہا: موجودہ جنگ میں تمام کفر، تمام اسلام کے مقابل ہے اور ایک معمولی غلطی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ آج اسلامی ایران کی حیثیت تنگۂ اُحد جیسی ہے۔ ان کے بقول، آج امریکہ سے بڑھ کر خطرہ اُن تجزیہ پسند اور منافق عناصر سے ہے جو ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عوامی اتحاد اور ہم آہنگی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا: تمام داخلی گروہ حتیٰ کہ وہ افراد بھی جو بعض ذمہ داران سے اختلاف رکھتے ہیں، تحریری بیانات کے ذریعے لوگوں کو اتحاد کی دعوت دیں کیونکہ منافقین کا اصل ہدف تفرقہ پھیلانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha